انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خلیج فارس کے ہر کسی کونے میں دشمن عناصر کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے عوامی علاقے میں گزشتہ روز سے اب تک جاری پیامبر اعظم نامی مشق کے آخری مرحلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کی مشقوں میں اکثر ایجادات ہوتے ہیں اور اس بار ان مشقوں کے دوران، دنیا میں پہلی بار کیلئے زمین کی گہرائیوں سے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ پیامبر اعظم (ص) 14 کی مشق میں روایتی پلیٹ فارم اور آلات استعمال کیے بغیر، دفنائے گئے میزائلوں نے زمین کو پھاڑ کرتے ہوئے طے شدہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بناکر انہیں تباہ کردیا۔
آئی آر جی سی ائیر فورس کے کمانڈر نے پیامبر اعظم (ص) کی مشق کے دوران میزئل کے ڈھال سے گزرتے ہوئے دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کو ایک نیا اور جدید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشق میں ہم نے پہلی بار ایک نظام متعین کیا اور اسے اینٹی ریڈار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیز آئی آر جی سی کے ہوائی ڈرونوں نے دور سے پہلے سے طے شدہ اہداف خاص طور پر امریکی جنگی بحری جہاز کے چربہ پل کو احتیاط سے نشانہ بنایا۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورسز کے ڈرون "سوخو 22" نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے قلیل رینج اہداف کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کردیا۔
انہوں نے آئی آر جی سی اور نیوی کے درمیان مشترکہ فوجی مشق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر جی سی ائیر فورس کمپلیکس میں موجود نظام اور سازوسامان جس میں میزائل، دفاعی سسٹم، ڈرون اور دیگر سہولیات شامل ہیں، بحریہ اور زمینی افواج میں آئی آر جی سی کے دیگر سازو سامان کے ساتھ دیگر مسلح افواج سے ہم آہنگی کیساتھ دشمن عناصر کیخلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کے تحفظ میں موثر ثابت ہوں گے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ہر کسی کونے میں دشمن عناصر کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ